دنیا

مودی سرکار کا کرناٹک میں حلال گوشت پر پابندی کا بل لانے کا فیصلہ

مودی سرکار کا کرناٹک میں حلال گوشت پر پابندی کا بل لانے کا فیصلہ

کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد مودی کی مسلم دشمن حکومت اب حلال گوشت پر پابندی کا بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس مارچ میں ہندووں کے تہوار یوگادی کے موقع پر انتہاپسندوں نے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور تب سے باقاعدہ ایک مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ جس پر نام نہاد سیکولر جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار نے کرناٹک میں ایک بل لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حلال گوشت پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ مودی سرکار نے ہندو انتہا پسند جماعتوں کو خوش کرنے اور ووٹ حاصل کرنے کی لالچ میں یہ بل چند دنوں میں شروع ہونے والے اسمبلی کے سیشن میں لانے کا ارداہ ظاہر کیا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکمراں جماعت کے اس ارادے کو بھانپتے ہوئے پارلیمان میں بل کے خلاف سخت مزاحمت کا اعلان کردیا جب کہ مسلم جماعتوں نے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے