علاقائی

تما م علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

تما م علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

مری: طویل خشک سالی اورناقص منصوبہ بندی کے باعث مال روڈ ،منشی محلہ ،حاجی گلی سمیت مری اندورن شہرکے تما م علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیاعوام پانی کی بوندبوندکو ترس گئے جبکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے مساجد میں بھی اعلان کئے جارہے ہیں کہ نمازی گھروں سے وضو کرکے نماز کی ادائیگی کیلئے آئیں جس کے باعث مقامی لوگ تو گھروں سے وضوکرلیتے ہیں لیکن دیگر شہروں سے آنیوالے سیاح نمازی اس صورتحال سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،شہر کی سماجی ورکر ارم صدیق اوردیگر اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی مستقل بنیادوں پر قلت کو ختم کرنے کیلئے بلک واٹر سپلائی اسکیم کے علاوہ اب اور کوئی چارہ نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے