پاکستان

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کیلیے بلائے جانے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اجلاس 23 دسمبر جمعہ تک ملتوی کردیا، 23 دسمبر کو ہی عمران خان کی پنجاب اسمبلی تحلیل کر نے کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے جمعہ کے روز وزیراعلی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک پرووٹنگ کی تجویز کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحاریک پر کارروائی کے بعد پی ٹی آئی جمعے کو ہی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اگر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی تو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنرپنجاب کو بھجوا ئی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے