کھیل ورلڈ کپ

فیفا نے میسی کو اصل ٹرافی کیوں نہیں دی

رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نموفیفا نے میسی کو اصل ٹرافی کیوں نہیں دی

فٹ بال کا عالمی چیمپئن بننے کے باوجود بھی ارجنٹینا کو فیفا کی اصلی ٹرافی نہیں دی گئی۔ فٹ بال کا عالمی چیمپئن بننے پر ارجنٹینا کو جس ٹرافی سے نوازا گیا ہے اس کے ہمراہ لیونل میسی کی ایک تصویر جس میں انہوں نے اس ٹرافی کو سوتے وقت بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ لیکن بیشتر لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والی ٹرافی اصلی نہیں بلکہ نقلی ہے۔ ارجنٹینا کو حقیقی عالمی چیمپئن بنانے والے میسی اور ان کی ٹیم کو فیفا نے نقلی ٹرافی تھما دی، جس پر صرف سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ اصل ورلڈ کپ ٹرافی نہ دی جانے کی وجہ دراصل کچھ یوں ہے کہ اصل ٹرافی کو فیفا کے سابق صدر جولس ریمیٹ کے اعزاز میں جولس ریمیٹ ٹرافی کہا جاتا تھا، یہ ٹرافی گولڈ پلیٹڈ اسٹرلنگ سلور سے بنی ہوئی تھی جس کا وزن 3.8 کلوگرام تھا۔ یہ 1970 کی بات ہے جب برازیل کی ٹیم میکسیکو میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد 1930 کی ڈیزائن کردہ حقیقی ٹرافی اپنے ساتھ گھر لے آئی تھی، اسے فاتح ٹیم برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جینرو کے ایک میوزیم میں رکھا گیا تھا جو بعدازاں 1983 میں وہاں سے چوری ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے