جھنگ : جھنگ پولیس نے بذریعہ نقب زنی چوری کرنے والے تین رکنی گینگ سمیت نو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بر آمد کر لیا ۔ڈی ایس پی سٹی ملک تصور علی نوناری نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر لدھیانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں نقب زن 3 رکنی گینگ سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی ، موٹر سائیکل ،موبائل فونزاور رکشہ سمیت چار لاکھ روپے مالیت کا سامان بر آمد کر لیا ۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں میں مصروف ہے۔ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ کے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن ذرائع عمل میں لائے جائیں گے جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں میں مصروف ہے۔ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ کے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن ذرائع عمل میں لائے جائیں گے