پاکستان

پرویز الہی سبکدوشی پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ

پرویز الہی سبکدوشی پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ

لاہور: گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور اسمبلی کو تحلیل کرنے کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے پرویز الہی کو وزیراعلی کے عہدے سے سبکدوش کرنے اور چیف سیکریٹری کی جانب سے کابینہ کو تحلیل کرنے کے احکامات کے بعد پرویز الہی، اسپیکر اسمبلی سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وکلا اور قانونی ماہرین بھی موجود تھے، جنہوں نے گورنر کے احکامات پر مختلف قانونی نکات پر روشنی ڈالی اور آئندہ قدم اٹھانے کے حوالے سے قانونی مشورہ بھی دیا۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کی جانب سے گورنر کے احکامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے صبح لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویز الہی اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے