ملک میں ہفتے کا آخری دن بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھا ایک لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 52 ہزار 178 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھا ایک ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 798 ڈالر فی اونس ہے۔