امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو این جی اوز کے لیے کام کرنے سے روکنے پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ طالبان کی پابندی افغانستان میں امداد کی ترسیل میں خلل ڈالے گی، جو تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی این جی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے خواتین کی فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔