علاقائی

شہری سے 75لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان تاحال آزاد پولیس لاچار

شہری سے 75لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان تاحال آزاد، پولیس لاچار

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کار سوار سے 75 لاکھ روپے لوٹنے والے ڈاکووں کو 23 روز گزرنے کے بعد بھی پولیس گرفتار نہیں کرسکی ہے، لوٹی جانے والی رقم ٹھٹھ میں بلاول بھٹو یوتھ فٹبال چیمپئن شب 2022 کے لیے نکلوائی گئی تھی۔ کراچی ضلع وسطی میں کار سوار سے 75 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکووں کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا، فیڈرل بی صنعتی ایریا میں ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کا سی ای او نوشاد عالم ٹھٹھ میں منعقد کرائے جانے والے بلاول بھٹو زرداری یوتھ فٹ بال چیمپئن شب 2022 کے لیے نارتھ کراچی یوپی سے نقدی نکلوا کر جا رہا تھا کہ ڈاکووں نے اسے لوٹ لیا۔ رواں ماہ 2 دسمبر کو ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو 22 روز سے زائد گزر چکے ہیں لیکن پولیس تاحال ڈاکووں کو پکڑنے میں ناکام ہے جب کہ فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ مدعی مقدمہ نوشاد عالم کے مطابق وہ نارتھ کراچی سیکٹر 2 کا رہائشی ہے اور وہ بحیثیت سی ای او ایونٹ مینجمنٹ کمپنی چلاتا ہے، 2 دسمبر کو بلاول بھٹو زرداری یوتھ فٹ بال چیمپئن شب 2022 کا ایونٹ آرگنائز کرنے کے لیے فنڈ کی رقم بوقت ساڑھے 5 بجے شام بینک آف پنجاب یوپی برانچ سے نقد رقم 75 لاکھ روپے نکلوا کر لیپ ٹاپ بیگ میں رکھ کر اپنی گاڑی براستہ شفیق موڑ سہراب گوٹھ جا رہا تھا جہاں سے ٹھٹھ جانا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے