کھیل

کراچی ٹیسٹ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری دو کھلاڑی آؤٹ

کراچی ٹیسٹ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری دو کھلاڑی آؤٹ

کراچی: سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 19 رنز بنا لیے۔ کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد نے تقریبا 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گرانڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔ امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔ ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے