جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ فاٹا کا صوبے میں انضمام قبائلیوں کے گلے پڑ گیا ہے۔ یہ بات جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر سال سو سو ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ڈیرہ اسماعیل خان جغرافیائی لحاظ سے خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سابق دورِ حکومت میں معیشت تباہی کی طرف گئی ، عمران خان کے دور میں ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی، پاکستان کو اس وقت بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔