وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کلب کے پیسے زکوة کیلئے تھے، پارٹی میں ڈال دیے گئے، ساری سیاست ایک واقعے سے واضح ہوجاتی ہے، یہ شخص سارا کام دوسروں کے مال پر کرتا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت مستعفی ممبران 130 یا 135 کے قریب ہیں، سارے پی ٹی آئی ممبران 50 کروڑ روپے رہائش، سہولتوں کے حکومت سے لے رہے ہیں، سارے وسائل عوام کی جیب سے نکال رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لیڈر بھی جیب کترا اور فالوورز بھی جیب کترے ہیں، 70 لاکھ روپے ایک خاتون کو دے دیے، کیوں؟ کیوں 2018 میں مجبوری بنی کہ اقتدار میں اس کو لایا جائے، جس ہاتھ نے اسے کھلایا اس نے اسی کو کاٹا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پنجاب میں استعفوں پر مسئلہ ہوگیا لیکن کے پی میں تو کوئی پرویز الہی نہیں، وہاں کیوں استعفے نہیں دیتے، ان کی جیبوں کی تلاشی لے لو، استعفے نہیں ملیں گے، 70 سال کا گند ایک ہی شخص میں جمع ہو گیا ہے۔