قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فلو کا شکار ہو گئے ہیں۔ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم فیلڈنگ کے لیینہیں آئے ہیں، سرفراز احمد ان کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ محمد رضوان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں لیکن وہ اس ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آوٹ ہو گئی تھی، کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بابر اعظم نے 161 رنز اور آغا سلمان نے 103 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔