کھیل

کونوے اور لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57سالہ کیوی ریکارڈ توڑ دیا

کونوے اور لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57سالہ کیوی ریکارڈ توڑ دیا

کراچی: ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57سالہ کیوی ریکارڈ توڑ دیا۔ کیوی بلے باز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57سالہ کیوی ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اوپنرز گراہم ڈولنگ اور ٹیری جاروس نے لاہور ٹیسٹ 1965میں 136رنز جوڑے تھے۔ ڈیون کونوے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کیوی بیٹر بن گئے،انھوں نے یہ سنگ میل 19ویں اننگز میں عبور کیا،جان ریڈ نے 1985میں اپنی 20اننگز میں ہزار رنز مکمل کرلیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے