کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز قومی ٹیم کے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز قومی ٹیم کے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کپ کے اختتام اور دوسرے ٹیسٹ کے دوران 16 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔ ممکنہ کھلاڑیوں میں جنوری 2017 میں اپنا 25 واں اور آخری ون ڈے کھیلنے والے شرجیل خان بھی شامل ہیں جبکہ 2019 میں یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے کھیلنے والے شان مسعود بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔قومی سلیکٹرز نے اس فہرست میں ان چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے ابھی ون ڈے میں شرکت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے