اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو پاکستان میں حالیہ تناہ کن سیلاب کے تناظر میں 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق دونوں رہنماں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ امور اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے تباہ کن سیلاب کے بعد فوری امداد کی فراہمی پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کی برادر حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔