چین میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کورونا وبا کے پھیلنے کی اطلاعات پر امریکا نے چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کووڈ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین، ہانگ کانگ اور مکاو سے آنے والے مسافروں کو امریکا میں داخلہ سے پہلے اپنا منفی کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چینی مسافروں پر پابندی کا اطلاق 5 جنوری سے ہوگا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات چین میں کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں تاکہ امریکا میں کورونا کیسز کے امکانات کو کم کیا جاسکے۔