پاکستان

پاکستان نے 2022 میں خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے 2022 میں خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان رواں سال دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی حکام کے بیرون ملک دورے اہم رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا، چین، یورپ، مشرق وسطی سمیت اہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن اور بحالی کے لیے بھی کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے