انٹرٹینمنٹ

فلم پٹھان پر بھارتی سینسر بورڈ نے بھی بی جے پی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

فلم پٹھان پر بھارتی سینسر بورڈ نے بھی بی جے پی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

نئی دہلی: فلموں کو نمائش کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے بھارتی سرکاری ادارے سی بی ایف سی نے پٹھان کے میکرز کو فلم میں مجوزہ تبدیلیاں کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم کو پہلے گانے بے شرم رنگ کی ریلیز کے ساتھ ہی شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کی طرف سے جاری اعلامیے میں ادارے کے چیئرپرسن پراسون جوشی نے فلم پٹھان کے گانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پراسون جوشی کا کہنا تھا کہ فلم کا بہت باریکی کے ساتھ جائزہ لیا گیا ہے اور ہم نے فلم میکرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فلم کی ریلیز سے قبل اس میں ادارے کی طرف سے دی گئی مجوزہ تبدیلیاں کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے