کراچی غربی کے علاقے اورنگی ٹان پیرآباد میں فائرنگ کے واقعہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا مقامی رہنما جاں بحق ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق شیر خان کو اورنگی ٹان نمبر 4 قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان نے شیر خان کو سر میں گولی ماری۔ ڈاکٹرز کے مطابق عباسی شہید اسپتال لائے جانے کے دوران ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ مقتول عوامی نیشنل پارٹی ضلع غربی کا نائب صدر تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی جبکہ پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔