تجارت

رواں ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

رواں ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

اسلام آباد: ملک میں رواں ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 29.30 فیصد برقرار ہے۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے حالیہ ہفتے روٹی، سردیوں کے موسم میں آگ جلانے کی لکڑی، ایل پی جی، انڈے، کھلا دودھ، دہی، لہسن، دال چنا، دال ماش، دال مونگ اور آٹے سمیت مجموعی طور پر 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور آلو، ٹماٹر، چینی، ویجی ٹیبل گھی اور ککنگ آئل سمیت سات اشیا سستی ہوئی ہیں جبکہ 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے