پاکستان

سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے عائشہ گلالئی کا مطالبہ

سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے عائشہ گلالئی کا مطالبہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی اور جماعت الصفہ کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے، سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا ہک پاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے، عمران خان کی آڈیو ویڈیو لیکس سامنے آنے کے بعد قوم کو احساس ہوگیا کہ 2017 میں نے قوم کو عمران خان کی اصلیت بتائی تھی، ہم کیسے عمران خان کے گناہوں پر پردہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں تھا کہ عمران نیازی مجھے ایسے بیہودہ پیغامات کیسے بھیج سکتا ہے، مغرب میں سیاسی پارٹی کے سربراہ مالی یا اخلاقی کرپشن میں ملوث پایا جائے تو کارکن خود کہتے ہے کہ استعفی دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے