اسلام آباد: صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل کو آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (بی) کے تحت بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بل سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی، وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی، جو جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔ صدر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد میں انتخابات نہیں ہو سکے، 50 یونین کونسلوں کی حد بندی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے 31 جولائی کو اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا فیصلہ کیا۔ ا