بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے 2023 کے آغاز پر گزشتہ سال گزرنے والے اہم لمحات کا جائزہ لیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون کے لیے 2022 بلاشبہ ایک شاندار سال رہا، جس میں انہوں بہت سی کامیابیاں سمیٹیں۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کے 2022 میں گزرے اہم لمحات کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ سال ٹائم 100 ایوارڈ حاصل کیا، فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ان کامیابیوں کے علاوہ گزشتہ سال دیپیکا کی اپنے شوہر، اداکار رنویر سنگھ سے علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں جو کچھ ہی عرصے میں دم توڑ گئیں۔
انٹرٹینمنٹ
دیپیکا پڈوکون کیلئے 2022ء کیسا رہا
- by web desk
- جنوری 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1382 Views
- 2 سال ago