اسلام آباد: چئیرمین پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے استعفے قبول نہ کرنے کیلیے اسپیکر کے پاں پکڑے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی غائب ہوجاتے ہیں۔ پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر 6 ماہ عمران خان کی حکومت نہیں رہتی تو کیا مسئلہ ہے۔ عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی۔ عمران خان کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ جھوٹ، نفرت جلا گھیرا کی سیاست ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔سیلاب سے پہلے نالائق نااہل وزیراعظم کو نکالنا خوش قسمتی تھی۔ عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک مرتبہ بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔