تجارت

ذخائر پر تحفظات پھر بھی چینی برآمد کی اجازت دیدی گئی

ذخائر پر تحفظات پھر بھی چینی برآمد کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے بجٹ میں پٹرولیم ڈویژن کیلیے پٹرولیم سبسڈی کی مد میں مختص کردہ دس ارب روپے پاکستان اسٹیٹ آئل کو جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر مزید ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی ہے جبکہ درآمدی یوریا کی قیمت متعین کرنے کی سمری موخر اور یوریا مینوفیکچررز کو31 جنوری2023 تک آر ایل این جی کی فراہمی کی سمری مسترد کردی گئی۔ افغانستان میں قائم تین پاکستانی اسپتالوں کے اخراجات کیلئے کابینہ کی منظورکردہ ایک ارب روپے سے زائد رقم چار قسطوں میں فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ یہ منظوری وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے