صحت

دماغی کینسر کو ختم کرنے والی ویکسین کی چوہوں پر کامیاب آزمائش

دماغی کینسر کو ختم کرنے والی ویکسین کی چوہوں پر کامیاب آزمائش

میسا چوسٹس: سائنسداں نے دوہرا کام کرنے والی سیل تھراپی پر مبنی ویکسین سے نہ صرف چوہوں کے دماغ میں سرطانی رسولی کو کامیابی سے ختم کیا ہے بلکہ امنیاتی نظام کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ کینسر کے خطرے کو روک سکتا ہے۔ برگھم اینڈ وومن ہسپتال خالد شاہ اور ان کے ساتھیوں نے نئی تھراپی وضع کی ہے جو سرطان ختم کرنے کے ساتھ ساتھ امنیاتی طور پر بدن کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ طویل عرصے تک کینسر کے دوسرے حملے کو پسپا کرسکتا ہے۔ اسے ماہرین نے ڈویل ایکشن ویکسین قرار دیا ہے جس کی روداد سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔ سائنسدانوں نے آگ سے آگ بجھانے کے مصداق سرطانی خلیات کو اس طرح بدلا ہے کہ وہ خود ہی کینسر کے خلیات کے خلاف ہوجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے