لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے سیریز کے لیے نائب کپتان شاداب خان کی عدم موجودگی میں شان مسعود کو اپنا نائب بنانے کے فیصلے سے لاعلم تھے۔ بابر اعظم نے اس معاملے پر عبوری سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن سے شکوہ بھی کیا ہے کہ اس فیصلے کے بارے میں ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ کپتان بابراعظم کا موقف ہے کہ فیصلے سے پہلے اگر انہیں اعتماد میں لیا جاتا تو زیادہ مناسب تھا جواب میں بابراعظم کو بتایا گیا کہ شان مسعود کو نائب کپتان انانس کرنے کا حکم اوپر سے آیا تھا، شان کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی نے کیا۔ دوسری جانب پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کپتان اور نائب کپتان کا تقرر چئرمین بورڈ کا اختیار ہے،