صحت

بالوں کے غدود کی پیوندکاری سے زخم کے گہرے نشانات غائب ہوگئے

بالوں کے غدود کی پیوندکاری سے زخم کے گہرے نشانات غائب ہوگئے

لندن: چوٹ اور گہرے زخم کے نشان بہت مشکل سے ٹھیک ہوتے ہیں اور ہماری شناختی علامت بن جاتے ہیں۔ اب برطانوی ماہرین نے بالوں کے نشوونما میں مددگار غدودی گڑھے (ہیئرفولیکل)کی پیوندکاری سے انہیں مٹانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ امپیریئل کالن، لندن کے ماہرین نے تین افراد میں ایسی جلد کا ٹکڑا لگایا جس پر بال اگانے والے غدود اور اور ان کے مسام موجود تھے۔ حیرت انگیز طور پر تینوں افراد کی جلد کینشان ایسے غائب ہوئے گویا تھے ہی نہیں۔ نشان زدہ متاثرہ جلد میں نئے خلیات بننے لگے، جلد ہموار ہوگئی اور یہاں تک کہ تندرست بے نشان جلد میں جینیاتی اظہار بڑھ گیا۔ اس تحقیق کے غیرمعمولی فوائد مل سکتے ہیں یعنی جلد پر اور اس کی گہرائی میں نشانات، ناسور اور زخموں کو بھی مندمل کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے