کھیل

نائب کپتان شان مسعود کھیلیں گے یا نہیں بابراعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

نائب کپتان شان مسعود کھیلیں گے یا نہیں بابراعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نائب کپتان شان مسعود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں کھلانے کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔ کراچی میں ون ڈے سیریز سے قبل پری میچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب کپتان شان مسعود کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا، کپتان اور سلیکٹرز کا ایک پہ ایک پیج پر ہونا بہت ضروری ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ٹیمیں ہونی چاہیے ہیں تاہم میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے مجھے اپنی ذمہ داری کا پتہ ہے، مطمئن کرنا میرا کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وائٹ بال کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،ہم نئے سال میں اس کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ مثبت کرکٹ کھیلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے