تازہ ترین

پاکستان میں بحران کا ذمہ دار شخص صرف جنرل (ر) باجوہ ہیں،عمران خان

پاکستان میں بحران کا ذمہ دار شخص صرف جنرل (ر) باجوہ ہیں،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سابق آرمی چیف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ملک میں جاری بحران کا ذمہ دار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو قرار دیا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں وہ کون تھا جس کے فیصلے سے ملک میں بحران آیا، ہم آج جس جگہ کھڑے ہوئے ہیں اس میں جنرل (ر) باجوہ کا ہاتھ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتا ہے، ملک میں بحران پیدا ہونیوالا ہے 7 ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی، آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے، شوکت ترین کو بھی جنرل (ر) باجوہ کے پاس بھیجا تھا،ان کو جاکر سمجھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے