انٹرٹینمنٹ

دادا جاوید اختر سے ملاقات ہو ہی گئی عرفی جاوید

دادا جاوید اختر سے ملاقات ہو ہی گئی عرفی جاوید

لیجنڈ بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پر عرفی جاوید نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ اپنے بے باک ملبوسات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی عرفی جاوید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر جاوید اختر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مذاقا لکھا ہے کہ آخر کار میری اپنے دادا سے ملاقات ہو ہی گئی۔ انہوں نے بھارتی مصنف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جاوید اختر ایک لیجنڈ ہیں، صبح یہاں ان کے ساتھ سیلفیز بنوانے کے لیے بہت سارے لوگوں کی ایک لمبی لائن لگی ہوئی تھی لیکن انہوں نے کسی ایک کو بھی انکار نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے