کراچی: سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 37 رنز بنا لیے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈیون کانوے کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔ اوپنر فن ایلن 29 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اسامہ میر کو ون ڈے کیپ پیش کی۔ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔