پاکستان

عمران خان سے زیادہ کھرا لیڈر نہیں ملے گا پرویز الہٰی

عمران خان سے زیادہ کھرا لیڈر نہیں ملے گا پرویز الہٰی

وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ سچا اور کھرا لیڈر نہیں ملے گا، عوام کی بہتری اور بھلائی کے لیے عمران خان ہر خطرہ مول لیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوا، اس حملے کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ پکڑے جائیں گے۔ وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ بے ایمان لیڈر سے برکت نہیں ہوتی، عمران خان کی قیادت پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، یہ ایماندار ہیں اس لیے ان کا ساتھ دیا۔ پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان سچے اور کھرے آدمی ہیں جو پاکستان کی بہتری کے لیے قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پی ٹی آئی اور ہمارے کام ہی نظر آئیں گے، ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے