کھیل

ٹرافی پر قبضے کیلیے گرین شرٹس کا دل مچلنے لگا

ٹرافی پر قبضے کیلیے گرین شرٹس کا دل مچلنے لگا

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جب کہ ٹرافی پر قبضے کیلیے گرین شرٹس کا دل مچلنے لگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ون ڈے انٹرنیشل میں پاکستان نے باآسانی 6وکٹ سے فتح پائی،دوسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، جیت کی صورت میں گرین شرٹس کو 2-0سے فیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی، پاکستانی پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کا امکان بہت کم ہے۔ اننگز کی ابتدا میں گیند بیٹ پر نہیں آرہی تھی مگر میزبان بیٹرز نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوی بولرز کو حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا،پھر بروقت اسٹرائیک ریٹ میں بہتری لاتے ہوئے ہدف11بالز قبل حاصل کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے