پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو وہاں کھڑا کر دیا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہوں گی جبکہ لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہیکہ عمران خان پر ریڈ لائن لگادی گئی ہے۔ ویڈیو لنک سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چوروں کی حکومت کی وجہ سے پاکستان دنیا سے پیچھے رہ گیا، 2023 الیکشن کا سال ہے، ہمیں فوری الیکشن کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، 30 سال تک دو خاندان ملک کو لوٹتے رہے، ریڈ لائن صرف پاکستان کی عوام لگا سکتے ہیں اور کوئی نہیں، پہلے حکومتوں کو ہٹایا جاتا تھا تو مٹھایاں بانٹی جاتی تھیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔