کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت گراوٹ کا شکار رہی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کے اضافے سے 1877 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1800روپے اور 1543روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 180000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 154321 روپے کی سطح پر آگئی۔