وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ مراد علی شاہ نے ڈیل کر لی ہے اور میرا کیس کراچی منتقل ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج بھی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوا ہوں، کئی سالوں سے ہم کراچی سے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کیس میں پیش ہو رہے ہیں جو عوام کے مفاد کا منصوبہ تھا، نوری آباد پاور پلانٹ پروجیکٹ کے الیکٹرک کا سب سے سستا منصوبہ ہے، اس ریفرنس میں ہماری درخواست پر نیب جواب دینے سے انکاری ہے۔


