لاہور: وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے اسے عمل درآمد کیلیے گورنر کو ارسال کردیا ہے۔
اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، اب پی ٹی آئی الیکشن کی طرف جائے گی اور پاکستان بھی عام انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ نگراں حکومت کیلیے حمزہ شہباز
کو بھی خط لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر کوئی قانونی مشکلات پیش نہ آئیں تو اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔
پاکستان
تازہ ترین
پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے
- by web desk
- جنوری 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1405 Views
- 2 سال ago