سا ئنس و ٹیکنالوجی

سمندری سیپی سے تیارکردہ ٹھوس اور ماحول دوست ہیلمٹ

سمندری سیپی سے تیارکردہ ٹھوس اور ماحول دوست ہیلمٹ

ٹوکیو: سمندر کنارے دھاری دار سیپی میں ایک نرم کیڑا کسی خطرے کے بغیر مزے سے رہتا ہے اور اسی سیپی سے اب ایک ماحول دوست ہیلمٹ بنایا گیا ہے جو پہننے والوں کو یکساں مضبوطی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسے شیلمٹ کا نام دیا گیا ہےجس میں اسکیلپ سیپی کی 50 فیصد مقدار اور 50 فیصد پلاسٹک ملایا گیا ہے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیلمٹ بنانے والی کمپنی نے اپنے کاروبار میں دیہات کے ماہی گیروں کو شریکِ کاروبار بنایا ہے جو اس ہیلمٹ کے لیے سیپی کا خام مال فراہم کرتے ہیں۔ شیلمٹ کی تباری کے لیے جاپانی کاو¿شی کیمیکل کمپنی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور سمندری بستی کے ماہی گیر سالانہ 40 ہزار ٹن سیپیاں فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے