تازہ ترین

پی ٹی آئی کا پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے سمری ا?ج رات ہی گورنر کو ارسال کی جاسکتی ہے۔ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے ا±ن کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ دونوں رہنماو¿ں نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی۔ چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے