کھیل

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ون ڈے میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنالیے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کو ابتدا میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اوپنر شان مسعود صفر جبکہ کپتان بابراعظم 4 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے، 21 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گرنے کے بعد فخز زمان اور محمد رضوان نے 153 رنز کی پارنٹرشپ قائم کی تاہم رضوان 77 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، فخرزمان 101 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے جکہ حارث سہیل بھی 22 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسویل، اش سودھی اور لوکی فرگوسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے