کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت سیعلیحدگی پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ ایم کیوایم کے وفاقی وزرا نے اپنے استعفے خالد مقبول صدیقی کے پاس جمع کرادیے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر حکومت حلقہ بندیوں میں مدد نہیں کرسکتی حکومت میں رہنے کا جواز نہیں ہے جس کے بعد ایم کیوایم کی علیحدگی سے وفاقی حکومت خطرے میں پڑسکتی ہے۔