کراچی میں اتوار (15 جنوری) کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے کیمپ آفس میں پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ پولنگ کا سامان پہنچنے کے بعد ڈی آر او آفس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ اب ڈی آر او آفس سے انتخابی سامان آج مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔