دبئی: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل سے جلد اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان کو ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہے،البتہ بھارت اپنی ٹیم کو نہ بھیجنے کے موقف پر قائم ہے، پی سی بھی واضح کر چکا کہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھی اکتوبر، نومبر میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلیے گرین شرٹس کو بھارت نہیں بھیجے گا۔ گزشتہ دنوں سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایشین کرکٹ کا پروگرام جاری کیا جس میں ایشیا کپ کے میزبان کا نام ہی درج نہ تھا،نجم سیٹھی نے اس کا سخت ردعمل دیتے ہوئے انھیں طنزیہ جواب دیا تھا، بعد میں اے سی سی نے شیڈول میں عدم مشاورت کا پاکستانی دعوی مسترد کر دیا تھا۔ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ان دنوں یو اے ای آئے ہوئے ہیں،