پاکستان

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی پشاور ہائی کورٹ کے اندر قتل

سابق صدر سپریم کورٹ بارعبدالطیف آفریدی فائرنگ حملے میں زخمی ہوگئے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بارعبدالطیف آفریدی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے ہائیکورٹ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ ریسکیو ٹیم نے عبدالطیف آفریدی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں پیش آیا، جہاں عبدالطیف آفریدی بیٹھے تھے، کہ نامعلوم افراد نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا کہ لطیف آفریدی کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا، انہیں متعدد گولیاں لگیں۔ دوسری جانب عبدالطیف آفریدی کے جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاں روانہ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے