اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکانٹس کیسز میں 21 میں سے 14 ریفرینسز نیب کو واپس بھیج دئیے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت نے عبدالغنی مجید کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کا 14 واں ریفرنس واپس کردیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئے نیب قانون کے بعد جعلی بینک اکاونٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس کے مطابق کچھ افراد نے بینامی کمپنی کے ذریعے پلاٹ خریدا۔ پلاٹ کی مالیت 24 کروڑ، 69 لاکھ، 60 ہزار روپے تھی۔ ملزمان نے 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ادائیگی جعلی اکاونٹس سے کی جبکہ باقی کے 5 کروڑ 83 لاکھ 25 ہزار روپے نقد کی صورت میں ادا کیے گئے۔