لاہور: وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلی بنایا ہے، میں ان کا احسان کیسے بھول سکتا ہوں۔ لاہور میں داتا دربار کے باہر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں۔ انہوں نے مجھے وزیراعلی بنایا، میں ان کا احسان کیسے بھول سکتا ہوں۔ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد جنرل الیکشن ہوگا۔اتحادی حکومت کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ان کو جلد ہی جنرل الیکشن کرانا ہوگا۔ پرویز الہی نے کہا کہ ہم نے لاہور کو 20 ارب روپے سے زائد کا پیکیج دیا ہے۔ کل ہم نے 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے، اس سے قبل ہم نے لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے۔