انٹرٹینمنٹ

سوہا علی خان کی بیٹی کا ہانیہ عامر سے موازنہ کیوں کیا جارہا ہے

سوہا علی خان کی بیٹی کا ہانیہ عامر سے موازنہ کیوں کیا جارہا ہے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوہا علی خان آج کل اپنی بیٹی عنایہ کے ساتھ گوا میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ سوہا علی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوا سے اپنی بیٹی کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں ماں بیٹی کو خوشگوار مزاج میں ببل باتھ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا یہ خوشگوار مزاج خراب مت کریں! اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ کچھ صارفین نے سوہا علی خان کی بیٹی کی ڈمپلز والی مسکراہٹ کا موازنہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کرتے ہوئے انہیںچھوٹی ہانیہ عامر قرار دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے