صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں الشباب کے دہشتگردوں نے فوجی کیمپ پرحملہ کر دیا۔ فوجی کیمپ پر حملے میں سینیئر کمانڈر سمیت 11 صومالی فوجی ہلاک ہوگئے۔ صومالی فورسز نیجوابی کارروائی میں الشباب کے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ صومالی فورسز کے مطابق الشباب دہشتگردوں نے پہلے فوجی کیمپ کے باہر بارودی مواد سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا اور پھر فوجی کیمپ میں گھس کر حملہ کیا۔